Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق کا عمران خان کو چیلنج

   لاہور... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان جواب دو ۔تحریک انصاف نے جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی نشاند ہی کے بعد امیدواروں کے حلف نامے میں تبدیلی کے حق میں ووٹ کیوں دیا۔؟ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اس دن کا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔ سینیٹ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ نشاندہی کے بعد جے یو آ ئی ور مسلم لیگ ن نے تبدیلی کے خلاف جبکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔ عمران خان کو چیلنج کرتا ہوںکہ مجھے غلط ثابت کرو یا جھوٹ بولنے کا عتراف کرو۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے ختم نبوت حلف نامے میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف ووٹ دیا ۔ تحریک انصاف نے تبدیلی کے حق میں ووٹ ڈالا ۔ بے شرم عمران کتنا جھوٹ بولو گے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی بے نقاب ہونگے اور مکافات عمل کا شکار بھی ۔
مزید پڑھیں:کرپشن بچانے کیلئے بیرونی لابی سے مدد لی جا رہی ہے،عمران

شیئر: