Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیا،شاہد خاقان

اسلام آباد.. وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی پارٹی صدارت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کوقبول کرلیا ۔ غیر ملکی نیوزایجنسی کوانٹرویودیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف ہمارے قائدہیں۔ عوام انتخابات یا اس سے بھی پہلے اپنا جواب خوددیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے مقررہ وقت پر انعقاد یا اس میں تاخیر کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ مسلم لیگ(ن) کے نئے صدر سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔دریں اثناءشاہد خاقان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے۔اس صورتحال سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ قومی اسمبلی کے رکن اعجازالحق سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔ جمہوریت کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں ۔عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:شاہد خاقان کے خلاف نیب میں ریفرنس
 

شیئر: