Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو: بس کھائی میں جاگری، 44مسافر ہلاک

لیما ۔۔۔لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں کھائی میں جاگری جس سے 44مسافر ہلاک ہوگئے ۔پیرو کے اریقی وپاعلاقے کے گورنرنے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پولیس کے حوالے سے بتایاہے کہ اب تک 44افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ۔ پین امریکن ہائی وے پر سفر کرتی مسافر بس بے قابو ہوکر سڑک کے ساتھ 260 فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر: