Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس ہندویونیورسٹی میں گاندھی جی کی حیثیت مجروح کرنے پر ہنگامہ

وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندویونیورسٹی (بی ایچ یو ) میں شعبہ آرٹ کی جانب سے کیمپس میں منعقدہ سہ روزہ ثقافتی پروگرام کے دوران ناتھور ام گوڈسے پر دکھائے جانیوالے ڈرامے کو لیکر ہنگامہ ہوگیا۔الزام ہے کہ ناتھو رام پر دکھائے گئے ڈرامے میں گاندھی جی کے کردار کو بگاڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی وڈیوکے باعث طلبہ میں تفریق کا ماحول ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ مراٹھی ڈرامے ’’می ناتھو رام گوڈسے بولتوئے ‘‘(میں ناتھو رام گوڈسے بو ل رہا ہوں) کو لیکر طلبہ نے زبردست احتجاج کیاگیا۔واضح ہوکہ 30جنوری 1948ء کو گاندھی جی کے قاتل کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ بعض تنظیموں اور گروپوں کی جانب سے گوڈسے کے وقار کو بلند کرنے کے سلسلے میں متعدد مرتبہ ہنگامہ برپاہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھان: ایک اور پرہجوم تشدد،نوجوان کی موت

شیئر: