Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2سالہ بچہ ایئرپورٹ پر ٹانگ تڑوا بیٹھا

وینکوور.... مقامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہولناک حادثے  میں ایک 2سالہ بچہ اپنی ایک ٹانگ تڑوا بیٹھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 2سالہ جولیا ن لی جو باقاعدہ بوٹ پہنے ہوئے تھا ایسکیلیٹر پر چڑھ رہا تھا ابھی اس نے آدھی سیڑھیاں ہی طے کی تھیں کہ اس کا بوٹ سیڑھیوں میں  پھنس گیا۔ صورتحال اتنی نازک تھی کہ ایئرپورٹ عملے نے ایسکیلیٹر روک کر  اسے سیڑھیوں سے نکالنے کی کوشش کی تاہم اتنی دیر میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور  پنجے سے لیکر کمر تک کا حصہ زخمی ہوچکا تھا۔ جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ بچے کی ماں آندریا دیاکزوک کا کہناہے کہ وہ اپنے بچے کو ایک عرصے سے مشینی سیڑھیوں پر اترنے  اور چڑھنے کے طریقے سکھاتی رہی تھی اس وجہ سے اس نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ اس کے بچے کیساتھ یہ سانحہ پیش آسکتا ہے۔ کہا  جاتا ہے کہ بچہ اپنے والدین کیساتھ  وینکوور آیا تھا اوروہاں اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات  کے بعد واپس جارہاتھا کہ یہ سانحہ اس کے ساتھ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -امریکی پروفیسر نے ملازمت چھوڑ کر نرالا شوق اپنالیا

شیئر: