Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی 15 کے گلوبل لانچ کا اعلان، فون میں اس بار کون سے فیچر ہوں گے؟

اس فون میں سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ اور لائیکا کیمرے کے فیچرز متوقع ہیں۔ (فوٹو: موبیل ٹیلیفون)
معروف سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے 15 سیریز کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق یہ سیریز مارچ میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس (ڈبلیو ایم سی) میں لانچ کی جائے گی۔
شیاؤمی چین میں اپنی 15 سیریز کا فلیگ شپ فون، شیاؤمی 15 الٹرا اس ماہ کے آخر میں ریلیز کرے گی۔
شیاؤمی 15 الٹرا تین رنگوں میں ریلیز کیا جائے گا، جبکہ اس فون میں سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ اور لائیکا کیمرے کے فیچرز متوقع ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شیاؤمی 15 سیریز کو بارسلونا میں 2 مارچ کو ہونے والی ایم ڈبلیو سی میں لانچ کیا جائے گا۔
اس سیریز میں شیاؤمی 15 اور شیاؤمی 15 الٹرا کی لانچنگ ہی متوقع ہے۔
روسی ویب سائٹ موبیل ٹیلی فون کی لیکس کے مطابق اس فون میں چار کیمرہ سینسر نصب کیے گئے ہیں جنہیں لائیکا کا اشتراک حاصل ہے۔
اس فون کا ڈسپلے فلیٹ ہوگا جبکہ ایجز میں کروڈ ڈیزائن دیا جائے گا۔
سکرین پر ہول پنچ آؤٹ دیکھنے کو ملے گا اور بیزل بہت ہی پتلے لگائے جائیں گے۔
شیاؤمی 15 الٹرا کا چینی ایڈیشن 6000 ایم اے ایچ بیٹری کو سپورٹ کرے گا، جس کے ساتھ 90 واٹ وائر اور 80 واٹ وائرلیس چارجنگ دی جائے گی۔
شیاؤمی 15 الٹرا میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ ایس ای او کا پروسیسر لگایا جائے گا، جبکہ ڈسپلے ٹو کے کواڈ کروڈ ڈسپلے ہوگا۔
فون 16 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
فون میں ایک کیمرہ 200 میگا پکسل کا ہوگا جسے سام سنگ آئی ایس او سیل ایچ پی 29 وِد 4.3 ایکس آپٹیکل زُوم کی ٹیکنالوجی دی جائے گی، جبکہ باقی تینوں کیمرے 50 میگا پکسل کے ہوں گے۔

 

شیئر: