اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان ا سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بوڈر کے مختلف شعبہ جات میں مبینہ بدعنوانی خصوصاً گزشتہ4 سال میں مختلف نئے پروجیکٹس جن میں نارووال ا سپورٹس سٹی،لیاقت جمنیزیم، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی گرانٹس اور فیڈریشنز کے فنڈز پر غیر ملکی دورے کرانے ، قومی خزانے کا بے دریغ استعما ل اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ کےلئے عملی ٹریننگ کی بجائے مبینہ طور پر کاغذی کیمپس کا انعقاد اور مختلف کھیلوں کے سامان کے نام پر جاری فنڈز میں خوردبرد اور بدعنوانی کی شکایات شامل ہیں۔