پاک انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز شروع
اسلام آباد :پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگئی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایا کہ سیریز کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی حصہ لےں گے جن میں پاکستان سمیت افغانستان، مالدیپ، ترکی، سری لنکا، کمبوڈیا، شام اور نیپال شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں37 پاکستان اور 26 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ا یونٹ میں5 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، ویمن سنگلز اینڈ ڈبلز اور مکسڈ ڈبل شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔غیر ملکی کھلاڑی پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز میں شرکت کےلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔