پاکستان سپر لیگ کا میلہ دبئی میں سج گیا اور ٹویٹر پر دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گیا۔ بے شمار لوگوں نے اس پر ٹویٹ کئے ہیں۔
دہلی سے ایک لڑکی نے اپنا نام ظاہر ہ نہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ پی ایس ایل ، آئی پی ایل سے بہت بہتر ہے۔
عقیل اعوان ٹویٹ کرتے ہیں :پی سی بی اور اس میں کھیلنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ توقع ہے کہ میچ دلچسپ ہونگے اور فائنل کراچی میں ہوگا۔
قاسم اسحاق کا کہنا ہے : میں پی ایس ایل کا بائیکاٹ کررہا ہوں کیونکہ انہوں نے بعض لوگوں کو ناراض کردیا ہے۔ پی ایس ایل کا مطلب پاکستان کو فروغ دینا ہے، اسکی شان کم کرنا نہیں۔
ایک اور صاحب نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا کہ دنیا کی ممتاز لیگ کی حیثیت سے آئی پی ایل کا زوال یقینی ہے اسی لئے بی سی سی آئی نے ”را“ کو یہ کام سونپ دیا کہ کراچی اور لاہور میں پی ایس ایل کے کوئی میچ نہ ہوسکیں۔
ریحانہ کا ٹویٹ ہے : ملتان سلطانز کو پہلی فتح مبارک ہو۔
اکبر علی نے کہا : ملتان سلطانز نے اپنا آغاز ہی اچھا کیا۔
ڈی گمبھیر نے ٹویٹ کیا : میرا تعلق چنئی سے ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پی ایس ایل ، آئی پی ایل سے بہتر ہے اور میں اس کے میچز دیکھنے کیلئے بے قرا ر ہوں۔ افتتاحی تقریب میں دل کو چھو جانے والے ترانے گائے گئے۔ تقریب اچھی سجائی گئی۔ پاکستان نے ہمیشہ ہی اپنے مخالفین کے چھکے چھڑائے۔
ارسم چوہدری نے کہا : میں تو بچپن سے ہی ملتان کے ساتھ تھا۔
شیری نے ٹویٹ کیا : بہت مزا آرہا ہے ۔ دل گارڈن گارڈن ہوگیا۔