روم ..... اٹلی کے ایک نیشنل پارک میں ایک کتا 3 بھیڑیوں کو جل دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسکی یہ وڈیو پارک آنے والے ایک سیاح نے اتاری اور یو ٹیوب پر ڈالدی۔یہ بھیڑیئے اس کتے کو بھنبھورنا چاہتے تھے لیکن اس نے بھی انہیں خوب دوڑایا اور ان میں سے کسی کے بھی ہاتھ نہیں آیا۔ جہاں یہ مقابلہ ہورہا تھا اس کے چاروں جانب باڑ لگی ہوئی تھی۔ کتا اسی دوران باڑ میں چھوٹا سا سوراخ دیکھ کر بھاگ نکلا۔ خوفناک بھیڑیوں نے بعد میں بھی اسکا تعاقب کیا لیکن وہ ہاتھ نہیں آسکا تاہم بھیڑیئے اسے زخمی کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔