میراتھن جیتنے والے معمر شخص کےلئے ایک لاکھ کا انعام
ریاض.... اسپورٹس کمیٹی کے نگران اعلی ترکی آل الشیخ نے ریاض میراتھن جیتنے والے معمر سعودی شہری کے لئے ایک لاکھ ریال دینے کا اعلان کیا ہے ۔ عکاظ نیوز کے مطابق خلف البلوی نامی 79 سالہ سعودی شہری نے میراتھن میں شرکت کی ۔ 21 کلو میٹر ریس جیتنے پر معمر شخص کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسپورٹس کمیٹی کے نگران اعلی کی جانب سے ایک لاکھ ریال کا خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا گیا ۔ واضح رہے البلوی کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اسپورٹس میں حصہ لیتا ہے اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھتا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ سادہ خوراک کا عادی اور ورزش کا عادی ہے ۔