Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا کے اسکولوں میں پولیس تعینات کی جائے گی، گورنر

فلوریڈا .... امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد ریاست کے گورنر نے اسکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلوریڈا کے گورنررک اسکاٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اساتذہ کو مسلح کرنے کے بجائے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ گورنر رک اسکاٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلوریڈا میں مسلح ہتھیار رکھنے کےلئے عمر کی حد 18 سے 21 سال مقرر کی جائے گی۔
 

شیئر: