Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد..نیب نے احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس بھی دائر کردیا۔ ضمنی ریفرنس میں 3 نئے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد، سید منصور رضا رضوی اور نعیم محمود شامل ہیں۔ سید منصور رضا رضوی اور نعیم محمود اسحٰق ڈار کی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز ہیں۔ احتساب عداتل نے تینوں ملزمان کو سمن جاری کردئیے 26 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ضمنی ریفرنس 7 والیمز پر مشتمل ہے، اسحٰق ڈار اور کمپنیوں کے مزید اکاو¿نٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔نیب کے مطابق اکاونٹس سے مختلف اوقات میں 48 کروڑ 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی۔ اکاونٹس سے 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی بھی ٹرانزیکشن ہوئی۔اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس پہلے ہی زیر سماعت ہے۔ تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہو چکے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی نیب میں طلبی

شیئر: