سعودی مسلح افواج کی نمائش افد 2018 کا ریاض میں افتتاح
ریاض ..... سعودی مسلح افواج کی نمائش " افد2018 " کا پیر کو ریاض میں افتتاح کردیاگیا۔ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ سعودی فضائیہ 11 ہزار مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شریک ہے۔ مقصد اندرون مملکت فضائی مصنوعات کو نمایاں کرنا ہے۔ فضائی صنعت کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ الدریعی نے بتایا کہ مقامی کمپنیوں کو 11256 اشیاء اندرون ملک تیار کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو برس کے دوران سعودی فضائیہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ اشیاء سعودی عسکری فیکٹریوں میں تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ نمائش کی سرپرستی خادم حرمین شریفین کررہے ہیں۔