Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ،سعودی شراکت کے 7فائدے

ویانا ... تجزیہ نگاروں نے واضح کیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سعودی عرب اور ہندوستان کی قربت کی بدولت دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے اور ایشیا میں سب سے زیادہ تیل کی طلب رکھنے والے ملک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ تجزیہ نگارو ںنے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ معاہدوں کی بدولت آئل ریفائنری کو فروغ ملے گا۔ سعودی عرب کو ایشیا کی تیل مارکیٹ میں اپنا قد بڑھانے کا موقع ملے گا۔کیو ایچ آئی کمپنی کے عہدیدار راس کینیڈی نے واضح کیا کہ ہندوستان آئندہ برسوں کے دوران چین سے کہیں زیادہ تیل طلب کرنے والا ملک بن جائیگا۔ دوسری جانب سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور ہند کے درمیان شراکت کے 7فائدے ہونگے۔
 
 

شیئر: