Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور اشیاءکے دو عرب اسمگلروں کے سر قلم

تبوک......سعودی حکام نے نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کے الزام ثابت ہوجانے پر ایک اردنی اور ایک لبنانی کا پیر کو تبوک میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے دو علیحدہ اعلامیے جاری کرکے بتایا کہ اردنی شہری نسیم منصور اور لبنانی شہری ہلال الیخنی نشہ آور گولیاں اسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ مقامی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر دونوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔ 
 
 

شیئر: