میلان... روم کے شہر میلان میں ایک فیشن شو کے دوران مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب پرس کی نمائش کسی ماڈل کے بجائے مختلف چھوٹے ڈرونز کے ذریعے کی گئی۔ نمائش کے لئے شائقین کو تقریباً45منٹ تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ منتظمین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ آنے والوں نے وائی فائی تو بند رکھا ہے یا نہیں کیونکہ وائی فائی کے نتیجے میں ڈرون غلط سمت میں جاسکتا ہے۔ ان تصاویر میں ڈرون ماڈلز کی طرح ایک ، ایک کرکے سامعین کے سامنے آتے اور پرس دکھاتے ۔