Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ترجیحات کے لئے ڈھانچے کی تنظیم نو

منگل 27فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” عکاظ“ کا اداریہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شاہی فرامین جاری کرکے سرکاری اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اپنے تصور کو عملی جامہ پہنا دیا۔ شاہ سلمان چاہتے ہیں کہ سعودی عوام کی ضرورتیں موثر شکل میں پوری ہوں اور وطن عزیز کے تقاضے مثبت انداز میں حاصل ہوں۔ اسی نظریہ اور جذبے کے تحت نئے فرامین جاری کئے گئے۔
شاہی فرامین کے نقوش کا گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لینے والوں پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگی کہ نئے فرامین سعودی وژن 2030 میں شامل امنگوں، آرزوﺅں اور قومی تبدیلی منصوبے کے پروگراموں اور موجودہ مرحلے کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ سعودی عرب کے قائد اعلیٰ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں انحطاط کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ وہ عظیم الشان ترقیاتی منصوبے کی شرائط قدم بقدم مکمل کرنے کے جتن کررہے ہیں۔ یہ کام مملکت میں ہر سطح پر کیا جارہاہے۔
شاہ سلمان نے ایک طرف تووزارت دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی دستاویز کی منظوری دی تو دوسری جانب وزرات دفاع کے مختلف اداروں اور شعبوں کے نئے کمانڈر تعینات کئے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ وزارت داخلہ کے مختلف شعبوں میں بھی تبدیلیوں کے فیصلے کئے۔ علاوہ ازیں شاہی فرامین میں مملکت کے ہر صوبے کی ضرورتوں کی تکمیل کا بھی پورا پورا دھیان رکھا گیا۔ شاہی فرامین ظاہر کرتے ہیں کہ قائد اعلیٰ ملکی نظم و نسق کو موثر اور متحرک دیکھنا چاہتے ہیں۔
شاہ سلمان نے بعض وزارتوں ، محکموں اور مجلس شوریٰ میں نئی شخصیات کو تعینات کرکے نیا خون شامل کیا۔نئے چیلنجوں سے بھرپور واقفیت اور ان پر پورا اترنے کے جذبے کی عکاسی نائب وزیر کے طور پر ڈاکٹر تماضر کی تقرری سے ہوتی ہے۔ شاہ سلمان نے محنت و سماجی بہبود کے شعبے میں خواتین کی ضروریات کو احسن شکل میں پورا کرنے کیلئے خاتون نائب وزیر کی تقرری کی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: