ریچہ چڈھا سیاستدان کے روپ میں
بالی وڈ کی اداکارہ ریچہ چڈھا سیاستدان بنیں گی۔وہکئی فلموں میں مختلف کردار پیش کرنے کےبعد اب سیاستدان کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ بالی وڈ کی نئی فلم داس دیو میں سیاستدان کے روپ میں ڈھلنے اورسیاستدانوں کو قریب سے دیکھنے کیلئے ریچہ چڈھا ان سے ملاقاتیں بھی کررہی ہیں اور سیاسی ریلیوں میں بھی شریک ہورہی ہیں۔ داس دیو میں ریچہ چڈھا کےساتھ ادیتی راو حیدری اور راھول بھٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔