Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:ریل انجن سے کٹ کر6نوجوانوں کی موت

ہاپڑ۔۔۔۔دہلی کے قریب ہاپڑ شہر کے گاندھی ریلوے کراسنگ کے پر دردناک حادثہ پیش آیا جب ٹرین کے انجن کی زد میں آکر 6نوجوان ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس پی سمیت اعلیٰ افسران کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اطلاع کے مطابق چند نوجوان ریلوے پٹری کے کنارے جارہے تھے کہ دہلی مراد آباد ریلوے لائن پر دہلی سے آنیوالے انجن کی زد میں 7نوجوان آگئے۔بتایا جارہا ہے کہ ٹرین چھوٹنے کے باعث نوجوان ریلوے لائن کے راستے گھر واہ جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پڑوسی کے ہاتھوں بچی کا قتل

شیئر: