کرسپی برگر بنانے کی ترکیب
اجزاء:
قیمہ۔ آدھا کلو
پیاز۔ایک عدد
ادرک۔ایک ٹکڑا
انڈے ۔دو عدد
بریڈ سلائس۔ایک عدد
کالی مرچ پسی ۔ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ۔دو عدد
نمک ۔ایک چائے کا چمچ
برگر۔چار عدد
سویا ساس۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔دو کپ
سرکہ۔ایک چائے کا چمچ
ترکیب:پیاز اور ادرک کو پیس لیں اور قیمے میں شامل کر دیں،انڈے، کالی مرچ اور بریڈ سلائس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔نمک سویا ساس ،سرکہ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ قیمے میں ملا کر ہاتھوں سے اچھی طرح گوندھ لیں اور دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب گہری سطح کے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور قیمے کے کباب تقریباً بن کے سائز کے بنا لیں اور درمیانی آنچ رکھ کرکباب تل کر کسی پیپر پر نکال لیں اس کے بعد ہلکا ہلکا بن بھی تل لیں۔اس بن میں کباب ، پیا ز ، کھیرا ، چٹنی اور کیچپ شامل کر لیں . مزیدار برگر تیار ہے .