Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منہ کی بدبو کیسے دور کریں ؟

منہ سے آنے والے بو آپ کی شخصیت کو متاثر کرنے اور آپ کو شرمندہ کرنے کے ساتھ ساتھ  پاس  بیٹھنے والے اور بات چیت کرنے والے  شخص کو اذیت میں ڈالنے کا باعث بھی بنتی ہے . اس شکایت کو رفع کرنے کے لئے آپ لیموں کا عرق  ایک پیالے  پانی میں  نچوڑ لیں اور اس سے غرارے کریں  . لیموں کے جوس میں شامل تیزابی مادے منہ میں  موجود ان جراثیموں کا خاتمہ کردیتے ہیں جو  بدبو کا سبب بنتے ہیں .   غرارے کرنے کے بعد  بغیر مٹھاس والا سادہ دہی کھا لیں   جس میں صحت کے لیے مفید  لیکٹو بیسیلائی بیکٹیریا ہوتے ہیں  . انہیں پروبائیوٹکس بھی کہا جاتا ہے  .  یہ منہ میں بدبو پیدا کرنے والے مضر صحت  جراثیموں  کو ختم کرکے ان کی جگہ لے لیتے ہیں لیموں اور دہی کے استعمال سے آپ کے منہ کی بو فوری طور پر دور ہو جائے گی  اور کم از کم  اگلے بارہ گھنٹے اس کا اثر ضرور رہے گا .
 

شیئر: