دمشق ۔۔۔ شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں جاری لڑائی میں منگل سے روزانہ 5گھنٹے وقفہ ہو گا اور وہاں پھنسے شہریوں کو بھی باہر نکلنے کا راستہ دیا جائے گا۔ باغیوں کے زیر قبضہ غوطہ پر شامی حکومت شدید بمباری کر رہی ہے۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی نے لڑائی میں وقفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعطل روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک ہو گا۔