Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: تاریخی مساجد کی حفاظت پر محکمہ سیاحت اور وزارت اسلامی امو رمیں سمجھوتہ

مدینہ منورہ ..... سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی اور محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے عالم اسلامی کے دوسرے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ کی تاریخی مساجد کی حفاظت کا سمجھوتہ کرلیا۔ مدینہ ریجن میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر انجینیئر فیصل المدنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت اسلامی امور مدینہ کے ڈائریکٹر شیخ فہد التویجری سے تاریخی مساجد کی حفاظت کے طور طریقوںکے سلسلے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔المدنی نے بتایا کہ دونوں اداروں نے تاریخی مساجد کی نگہداشت کا مشترکہ پروگرام تیار کرلیا ہے۔ اس کے بموجب خطے میں موجود تاریخی مساجد کی بھرپور حفاظت کی جائیگی او رانہیں نمازیوں سے آباد کیا جائیگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مدینہ منورہ میں تاریخی مساجد کی دیکھ بھال سے متعلق خادم حرمین شریفین پروگرام تیار ہوچکا ہے اس سے سرکاری و نجی اداروںکے درمیان تعاون کا معیار بلند ہوگا۔ دونوں سرکاری اور نجی ادارے مل کر مساجد کی حفاظت میں حصہ لیں گے۔ انکی خدمت کرینگے۔ مدینہ منورہ میں ایسی مساجد کثیر تعداد میں ہیں جن کا تعلق پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرا م رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور تابعین کرام رحمتہ اللہ علیہم کے دور سے ہے۔
 

شیئر: