Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی نے القدس میں گرجا گھروں کیخلاف اسرائیلی کارروائی کی مذمت کردی

جدہ ..... اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ بیت المقدس میں گرجاگھروں اور انکی غیر منقولہ جائدادوں پر ٹیکس لگانے پر قابض اسرائیلی بلدیہ کی مذمت کردی۔ او آئی سی نے منگل کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ تمام مسلم ممالک بیت المقدس میں مقدس عیسائی اوراسلامی مقامات کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے والی اسرائیلی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ او آئی سی نے بیت المقدس میں گرجا گھروں کے خلاف اسرائیلی اقدامات پر عیسائی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیلی بلدیہ کا گرجا گھروںکی املاک پر ٹیکس لگانا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلا ف ورزی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا سنگین اقدام ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل پر دباﺅ ڈال کر اسے بین الاقوامی قانون اور جنیوا معاہدوں کے تحت آنے والی ذمہ داریوں کا پابند بنائے۔ مذکورہ غیر قانونی اقدامات واپس لینے پر اسے مجبور کیا جائے۔

شیئر: