Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پاکستانی کارکن تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

تبوک (طارق نور الہیٰ)تبوک شہر کے سلمان نامی محلے میں ایک پاکستانی مزدور تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ مبینہ طور پر کام کے دوران سقالہ غیر متوازن ہونے کے باعث موجود 3 مزدوروں میں سے ایک مشرف خان گر کر انتقال پا گیا باقی دونوں افراد محفوظ رہے۔مشرف خان کا تعلق پاکستان کے شہر بنوں سے تھا اور وہ ایک عرصے سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مزدوری کررہا تھا۔

شیئر: