سعودیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم جلد
ریاض ... سعودی مجلس شوریٰ نے بتایا ہے کہ سرکاری کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس اسکیم سعودی شہریوں پر جلد نافذ کردی جائیگی۔ یہ یقین دہانی وزارت صحت کی رپورٹ پر ایوان شوریٰ میں بحث کے دوران کرائی گئی۔ ارکان شوریٰ نے واضح کیا کہ ذہنی صحت کے شعبے میں خصوصاً اور دیگر شعبوں میں عموماً وزارت صحت کی کارکردگی امید سے بہت کم ہے۔ وزارت کو مختلف منصوبوں کے نفاذ کیلئے پلاٹس کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ موجودہ اسپتالوں پر دباﺅ بڑھتا چلا جارہا ہے۔ ذہنی صحت کے اسپتالوں کا فوری قیام ضروری ہے۔