Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ... کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کی ڈبل کیبن گاؒڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔ گاڑی کے پچھلے حصے میں موجود اہلکار ایوب شاہ اور ظاہر بلوچ نشانہ بنے۔ اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی تھیں تاہم انہیں سر پر گولیاں لگیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ حمیداللہ دستی گھر سے دفتر جانے کے لئے نکلے تو سے گھات لگائے حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔تحقیقات شروع کردی ۔ حمید اللہ دستی کے بھائی ڈی ایس پی امیر محمد بھی اپریل 2013 میں دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:باجوڑ میں 2خود کش حملہ آور ہلاک

شیئر: