Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

  لاہور..پنجاب اسمبلی  میں  نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نیب کے خلاف قرار داد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اعلی افسران کو ہراساں اور ماورائے عدلت کردار کشی کی جا رہی ہے۔ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نیب قوانین سے پلی بارگین کی شق کو ختم کیا جائے۔ اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا۔اسپیکرڈائس کے سامنے نعرے لگائے اور واک آوٹ کیا ۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے بعد نیب کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
مزید پڑھیں:نیب کو اختیار سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینگے،پنجاب حکومت

شیئر: