مدھیہ پردیش: كولارس اور مونگاؤلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کو سبقت
بھوپال ۔۔۔۔ مدھیہ پردیش کی 2اسمبلی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کی 24 فروری کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ آ ج صبح 8بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کانگریس کواپنی قریبی حریف بی جے پی پرسبقت حاصل ہے ۔ شیو پوری ضلع کی کولارس او ر اشوک نگر ضلع کی مونگاؤلی نشستو ںکیلئے ہونیوالے انتخابات کو سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان اور کانگریس کے جیوترادتیہ سندھیا کےدرمیان زبردست مقابلہ ہے ۔ان انتخابات میں 35 امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔دونوں اسمبلی حلقہ میں كولارس اور مونگاؤلی میں بی جے پی اور کانگریس کے مابین براہ راست مقابلہ ہے۔یہ انتخابات وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور کانگریس ایم پی جیوترادتیہ سندھیا کیلئے وقار کا مسئلہ ہیں۔