Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل: شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی

لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی کیساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔شاہ زیب حسن پر 3 الزام لگائے گئے تھے۔ معطل کرکٹر کو بکی سے رابطے، کرکٹر کو اکسانے اور بورڈ کو اطلاع نہ دینے پر سزا ہوئی ہے۔ معطل کرکٹر کی ایک سالہ پابندی 17 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔پی سی بی کے قانونی مشیرتفضل رضوی نے بتایا کہ شاہ زیب حسن قانونی عمل سے گزر کر ہی واپس آسکتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا 15 مارچ کو پابندی لگی، 16 مارچ کو واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا سب سے پہلے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہوتا ہے ، اینٹی کرپشن یونٹ کی تسلی پر ہی کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔ شاہ زیب حسن کے وکیل نے کہا کہ انہیں 17 مارچ کو معطل کیا گیا تھا ، 18 مارچ سے کرکٹ میں واپس آ سکیں گے ، اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کو ثابت نہیں کر سکا۔ قبل ازیں پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان ڈھائی سال کےلئے کرکٹ سے آوٹ ہو چکے ہیں۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے معطل قومی بلے باز خالد لطیف کو 5 سال کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ خالد لطیف فکسنگ پر آمادگی، رشوت لینے، بکی سے رابطے کی رپورٹ نہ کرنے کے جرم میں ملوث تھے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو ایک ماہ کی پابندی اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی۔ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد نواز نے بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا جرم قبول کیا تھا۔ محمد عرفان کو بھی فکسنگ کیس میں سزا ہو چکی ہے جو وہ پوری کرنے کے بعد پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں۔

شیئر: