Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی چینی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف آزمائے گی

شارجہ:پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں چین سے تعلق رکھنے والے2 کھلاڑی بھی   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیل سکتے ہیں۔ پشاور زلمی کے چین کے لئے نمائندے عامرسہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ زلمی نے جیان لی اور یونی ژینگ کی چین میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے تحت تربیت کی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چینی کھلاڑیوں کی پشاورزلمی کے کیمپ میں شمولیت کے موقع پران کا کہنا تھا کہ ہم انھیں اپنی صلاحیتوں کو آزمانے اور عالمی سطح پر شناخت کے حصول کےلئے پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ پشاور زلمی نے رواں ماہ دنیا کے 16 ممالک میں زلمی کے نمائندہ کلبوں کی مدد سے مداحوں کا گلوبل زلمی نامی ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا تھا جہاں چائنا زلمی بھی شریک تھی جس میں کھلاڑیوں کا تعلق چین سے تھا۔چائنا زلمی میں شامل اکثر کھلاڑیوں کو پاکستانی کمیونٹی سے منتخب کیا گیا تھا۔گلوبل زلمی میں ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا جہاں چائنا زلمی تینوں لیگ میں ناقابل شکست رہی تھی اور ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فاتح ٹیم کو نہ صرف 10 ہزار ڈالر کا انعام دیا تھا بلکہ دو کھلاڑیوں کو پشاور زلمی کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شرکت کی اجازت بھی دی تھی۔

شیئر: