Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرومودی کا سی بی آئی تحقیقات میں شمولیت سے انکار

ممبئی۔۔۔۔12ہزار 800کروڑ روپے کے پی این بی گھپلہ کیس میں نیرو مودی نے ایک بار پھر ٹھینگا دکھاتے ہوئے تعاون سے انکار کردیا۔ سی بی آئی نے نیرو مودی کو ای میل کرکے تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ان کےآفیشل ای میل آئی ڈی پر پیغام ارسال کیا تھا جس پرنیرونے جواب دیا کہ ان کا بیرون ملک بڑے پیمانے پر کاروبار ہےجس میں وہ بیحدمصروف ہیں اس لئے وہ تحقیقات میں شریک نہیں ہوسکتے۔ اس کے جواب میں سی بی آئی نے تحریر کیا کہ نیرو مودی جس ملک میں بھی ہوں وہاں قائم ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ کرکےہند آنے کا بندوبست کریں۔واضح ہو کہ سی بی آئی نے نیرو سے اگلے ہفتے تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے کہا ہے۔نیرو نے اس سے قبل خط تحریر کرکے پنجاب نیشنل بینک کو بتایا کہ بینک نے چونکہ سارے معاملات عوام کے سامنے پیش کردیئے جس سےکاروبار کو شدید نقصان پہنچا لہذا ب وہ رقم لوٹانے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب نیرو مودی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے خصوصی عدالت سےرجوع کرلیاہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -  -اوڈیشہ میں بی جے پی کو مایوسی، بی جے ڈی کامیاب

شیئر: