Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد ، جس میں قدرت نے شفا رکھ دی‎

شہد جسمانی بیماریوں کے لیے  ایک قدرتی دوا ہے جس میں قدرت نے شفا رکھی ہے  . اس میں بہت سے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں  جن میں فولاد  ، پوٹاشیم ، کیلشیم  ، فاسفورس ، گندھک ، تانبا اور دیگر شامل ہیں ۔ شہد قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے .  یہ دل کے امراض ، بواسیر  ،نزلہ زکام  ،منہ کے چھالے ، معدے کی کمزوری ، دمہ  ، پھیپھڑوں کی کمزوری ، جگر  ، کھانسی اور آشوب چشم سمیت بہت سی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے .  بچوں کی اچھی نشوونما اور ہڈیوں اور دانتوں میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے  شہدبے حد ضروری ہے ۔ نزلہ زکام کی صورت میں شہد کو چائے کی پتی کے کہوے میں ملا کر استعمال کرنا مفید ثابت ہوتا ہے . اگر آپکو دمے کی شکایت ہے تو شہد میں کشتہ بارہ سنگھ ملا کر استعمال کریں . بچوں کے دانت نکالنے کے عمل کے دوران بارہ گرام شہد میں ایک  گرام سہاگہ بریاں ملا کر بچے کو دن میں تین سے چار مرتبہ مسوڑوں پر لگائیں۔  شہد موٹاپا دور کرنے کے لیے بھی بہترین دوا ہے ۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد ملا کر نہار منہ پینے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے .  ذیابیطس کے مریض بھی ا سے بے خوف و خطر استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی شکر حاصل کرنے کا ذریعہ ہے لہٰذا سفید شکر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے .

شیئر: