Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کی جلد کی ساخت کے مطابق میک اپ کریں

کوئی بھی بیوٹی پراڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے چہرے کی جلد اور ساخت کا اندازہ لگانا ضروری ہے تاکہ جلد کی ساخت کے مطابق اسی قسم کے میک اپ کو ترجیح دی جا سکے ورنہ ایک مصنوعی قسم کا تاثر ابھرتا ہے اور جلد انفیکشن کا شکار بھی ہو سکتی ہے . متضاد میک اپ یا بیوٹی پراڈکٹ کا استعمال جلد کو خراب کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ لہذا اپنی جلد کی مناسبت سے میک اپ کریں اور فیشن کی خاطر جلد کو خراب کرنے سے پرہیز کریں ۔ 
خشک جلد پر میک اپ کے لئے پہلے جلد کو نمی فراہم کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ میک اپ متوازن نظر آئے  . جلد کو نم نہ کرنے کی صورت میں چہرے پر دھبے پڑ جاتے ہیں اگر آپ کی جلد  بے حد خشک ہے تو آپ نمی کے ساتھ ساتھ میک اپ میں آئلی بیس یا فاؤنڈیشن کا استعمال کریں ۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ہمیشہ خشک میک اپ استعمال کریں . گلیٹر میک اپ سے پرہیز کریں میک اپ سے پہلے چہرے پر برف ملیں اور خشک واٹر بیس کا استعمال کریں ۔ 
حساس جلد رکھنے والی خواتین میک اپ کے معاملے میں احتیاط برتیں ۔ چکنے فاؤنڈیشن کو بالکل استعمال نہ کریں ۔ خشک فاؤنڈیشن  یا خشک بیس کا استعمال ان کی جلد کے لئے مناسب رہتا ہے .

شیئر: