پیر صدر الدین راشدی نے غلام محمد میمن کی عیادت کی
ریاض(ذکا ء اللہ محسن) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پیر صدرالدین راشدی نے کمیونٹی کی معروف شخصیت ڈاکٹر منصور میمن کے گھر پہنچ کر ان کے والد غلام محمد میمن کی عیادت کی۔ موصوف سندھ کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ غلام محمد میمن نے بتایاکہ ان کے والد کی صحت سنبھل رہی ہے۔ پیر راشدی نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹر منصور میمن سعودی عرب میں بڑھ چڑھ کر سماجی کام کر رہے ہیں۔ ان کے والد بھی ملازمت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غلام محمد میمن کو جلد از جلد صحت یاب کر دے۔