'بجرنگی بھائی جان کا پریمیئر چین میں
بالی وڈ کی مشہور فلم ' بجرنگی بھائی جان کا چین میںپریمیئر شو ہوا۔فلمساز کبیر اور چائلڈ اداکارہ ہرشالی نے فلم کا افتتاح کیا جبکہ سلمان خان فلمی مصروفیت کے سبب چین میں ہونےوالی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔واضح ہوکہ سلمان خان کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان چینی سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔یہ 2015 کی مشہور ہندی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔