Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ریم بنت بندر کی سرپرستی میں پہلا خواتین میراتھن

ریاض: شہزادی ریم بنت بندر کی سرپرستی میںپہلا خواتین میراتھن ہوگا۔ اس کا انعقاد مکہ مکرمہ کے الوحدہ اسپورٹس کلب کے بند ہال میں ہوگا جس میں مختلف عمر کی خواتین حصہ لیں گی۔ شہزادی ریم نے کہا ہے کہ خواتین کا پہلا میراتھن مکہ مکرمہ کی رضاکار ٹیم”حور مکہ“ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں سینما گھروں سے متعلق لائحہ عمل کا اجرا
 اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ شرعی لباس کی پابندی خواتین کی کھیلوں میں شرکت میں حائل نہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ مملکت میں 3کمپنیاں ایسی ہیں جو ایسا عبایا تیار کر رہی ہیں جنہیں پہن کر خواتین کھیلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ہمارے ہاں دو کمپنیاں موجود ہیں جو ایسا عبایا تیار کر رہی ہیں جنہیں پہن کر خاتون آسانی سے سائیکلنگ کر سکتی ہے۔سعودی عرب خواتین کو صرف ڈرائیونگ ہی اجازت دینے پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ زندگی کے تمام معاملات میں ان کی شراکت کو بھی یقینی بنارہا ہے۔
مزید پڑھیں:این او سی کو غیر ادا شدہ فیس سے جوڑنا درست نہیں، محکمہ تعلیم
 
 

شیئر: