اجزاء:
کچے آم ۔دو عدد
پیاز۔ایک عدد چھوٹا
لہسن۔چار جوئے
پودینہ۔چند پتے
نمک ۔حسب ذائقہ
سرخ مرچ۔حسب ذائقہ
چینی۔ڈیرھ چمچ
زیرہ سفید۔آدھا چمچ
ترکیب:آم چھیل کر دھو لیں ،گٹھلی نکال کر گودے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔سب سے پہلے آم پیس لیں ۔اس میں نمک ،مرچ ،پیاز اور لہسن بھی شامل کر دیں۔جب باریک ہو جائے تو زیرہ،پودینہ اور چینی ڈال کر پھر پیس لیں اور اچھی طرح یک جان کر لیں ۔جب ساری چیزیں ایک سی ہو جائیں تو پیالی میں نکال لیں اور مزے سے استعمال کریں۔