Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی دلکشی برقرار رکھنے کے چار اصول‎

اچھی اور پر سکون نیند لمبی اور دیرپا خوبصورتی کے لیے نہایت اہم ہے .  اپنے سونے اور جاگنے کی ایک مستقل روٹین بنا لیں اور کم از کم آٹھ گھنٹے کی  مکمل نیند لیں  . سوتے وقت جسم میں خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور درستگی کا عمل جاری رہتا ہے اور پرانے ناقص خلیات کی جگہ نئے خلیات بننے کا  عمل جلد کو تر و تازگی بخشتا ہے لہذا مناسب نیند نہ لینے کی صورت میں جلد متاثر ہو سکتی ہے۔
باقاعدگی سے ورزش بھی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے بے حد اہم ہے ۔ ورزش سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اس کے نتیجے میں آکسیجن اور صحت مند غذائی اجزاء جلد کے تمام خلیات تک پہنچ کر اسے تروتازہ اور خوبصورت بناتے ہیں ۔ باقاعدہ ورزش نیند کو بھی بہتر بناتی ہے جو آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
خوبصورت اور دلکش جلد کےلئے جسم میں نمی کی مقدار کو متناسب رکھنا بھی بہت اہم ہے ۔ پانی نہ صرف جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم کے اندر توانائی میں بھی اضافہ کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے ۔ 
سورج کی شعاعیں جلد کو متاثر کرتی ہیں لہٰذا گھر سے باہر نکلتے وقت سن بلاک کے استعمال کو اپنی عادت بنا لیں ۔ موسم چاہے کوئی بھی ہو باہر نکلتے وقت اپنے ہاتھوں ،  چہرے ، پیروں اور گردن پر سن بلاک لگانا نہ بھولیں .

شیئر: