Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 7 میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی جائیگی

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون می 7 سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئی لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون میں گلاس بیک دی جائے گی تاکہ وائرلیس چارجنگ کو ممکن بنایا جاسکے۔ می 7 میں وہی براڈکام چپ اور ٹرانسمیٹر استعمال ہوگا جو کہ ایپل کے آئی فونز میں کیا جاتا ہے۔ فون سے متعلق دیگر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس سمارٹ فون میں 6.01 انچ ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6/8 جی بی ریم دیا جائے گا۔ 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بھی فون کا حصہ ہوگا۔ فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

شیئر: