اردن میں رابطہ کی امدادی مہم
ریاض .... رابطہ عالم اسلامی کے کارکن اردن میں شامی پناہ گزینوں اور غریب خاندانوں کو 3ہزار راشن تھیلے ،1500کمبل او ر3ہزار گیس کوپن تقسیم کررہے ہیں۔ اردن کے مختلف علاقوں میں 10امدادی مراکز مصروف ہیں۔ 15ہزار سے زیادہ شامی پناہ گزینوں کو 352341ریال مالیت کی امدادی اشیاءپیش کی جارہی ہیں۔