تریپورہ .... تریپورہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 25 سال سے حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کو کافی پیچھے چھوڑتی ہوئی اکثریت کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ریاستی اسمبلی کے 59 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں سے 54 کے اب تک ملے رجحانات کے مطابق بی جے پی 28 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ سی پی ایم 19 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے۔18فروری کو ریاستی اسمبلی کی 60 سیٹوں میں سے 59 سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی۔