نو سالہ پاکستانی کوہ پیما سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند چوٹی سر کرلی
ایبٹ آباد:پاکستان کی 9 سالہ سلینا خواجہ دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئی ہیں۔ سلینا نے 5765 میٹر بلند ”کوزسر“ نامی چوٹی سر کرلی۔شمشال وادی میں واقع 5765 میٹر بلندچوٹی کو سر کرنے کیلئے ایبٹ آباد کی رہائشی نوعمر سلینا نے اپنے کوہ پیما والد کی معیت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔ ان کی ٹیم میں7کوہ پیما شامل تھے۔ نوعمر کوہ پیما نے کہا ہے کہ وہ اس کھیل کو پروفیشن کے طور پر ا پناتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گی۔