Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی یورپ کو دھمکی، ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دی ہے کہ اگر یورپ میں موجود امریکی کمپنیوں پر لاگو ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا تو وہ اسکے رد عمل میں یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو 800 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ غلط پالیسیوں اور ناقص معاہدوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی اور بالخصوص جرمن گاڑیوں کی امریکہ میں کافی مانگ ہے۔ گزشتہ سال 1.35 ملین جرمن کاریں امریکہ میں فروخت ہوئی تھیں۔

شیئر: