Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد چیمہ اور شاہد شفیق کامزید15روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور... لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا احد چیمہ نے ٹھیکہ دینے کے لئے 32 کنال زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام کرائی۔ اراضی کی مالیت 3 کروڑ 9 لاکھ کے قریب ہے۔ کروڑوں روپے کی اراضی خریدنے کے لئے 25 لاکھ روپے احد چیمہ کے اپنے اکاونٹ اور باقی رقم کی ادائیگی پیرا گون اکاونٹ سے کی گئی ۔ ساری زمین احد چیمہ کو ٹھیکہ لینے کے لئے دی گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی میں کام کتنے فیصد مکمل ہوچکا ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ساری زمین خالی پڑی ہوئی ہے۔نیب نے درخواست کی کہ احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کا14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ اور شاہد شفیق کو مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پردیتے ہوئے دونوں ملزمان کونیب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 مزید پڑھیں:ایگزیکٹ کیس،شعیب شیخ دوبارہ گرفتار

شیئر: