Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نزلہ زکام سے بچنے کی تراکیب‎

نزلہ زکام صحت کا ایک عام مسئلہ ہے جو بدلتے موسم کے ساتھ تقریباً ہر شخص کو متاثر کرتا ہے .  یہ قوت مدافعت میں کمی اور  اعصابی نظام کی کمزوری کے باعث بھی ہوتا ہے .  ناک کی جھلی میں پیدا ہونے والی  خشکی بھی نزلہ زکام کا باعث بنتی ہے .  اس مسئلے سے بچنے کے لیے روزانہ ناشتے میں دودھ کے استعمال کو یقینی بنائیں .  چائے ، کافی اور سبز چائے جیسے گرم مشروبات کا استعمال گرمیوں میں کم سے کم کریں . تمباکو اور چھالیا نہ کھائیں . ساتھ ہی لہسن اور  ادرک کا استعمال بھی کم کر دیں کیونکہ یہ جسم میں گرمی اور خشکی پیدا کرتے ہیں .  ورزش کو اپنا معمول بنائیں  تاکہ آپ کے دوران خون میں اضافہ ہو اور آپ کی قوت مدافعت بڑھے . 
 ماہرین کے مطابق جب آپ کو چھینکیں آنا شروع ہو ں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر ا س سے گلے اور ناک کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ جراثیموں کا خاتمہ ہوجائے .  اس کے علاوہ پانچ گرام بیدانہ لے کر گرم پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد پانی کو چھان کر صبح و شام پانچ سے سات دن تک پیئیں  . اس سے نزلے اور چھینکوں میں آرام آجائے گا  . گلے کی خراش انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اس سے آرام کے لیے املتاس کا گودا ایک کپ پانی میں ابالیں اور چھان کر  اس کے غرارے کریں  . بہت جلد انفیکشن  کنٹرول ہو جائے گا .

شیئر:

متعلقہ خبریں