ٹائلیں بچھانے کا انوکھا طریقہ
لندن.... ایک معمار نے ٹائلز بچھانے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس نے پہلے تو دیوار پر ٹائلز کھڑی کیں اور پھر ایک سرے پر جاکر ایک ٹائل کو گرا دیا جس نے پوری دیوار پر لگے ہوئے ٹائلوں کو گرانا شروع کردیا اور یوں یہ ٹائلزپہلے سے دیوار لگی سیمنٹ سے جڑ گئیں۔ اس نے اپنی یہ وڈیو بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔ یوں چند سیکنڈ میں سارے ٹائلز دیوار پر لگ چکے تھے۔ اس نے یہ کام ٹھیک ڈومینو طریقہ کار کے تحت کیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹائلیں لگانے والا شخص کس ملک سے تعلق رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ فلپائن میں بچے کے سر سے گوشت کا لوتھڑا ابھرنے لگا