Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینٹرل کنٹریکٹ میں پاکستانی کرکٹرز سال میں صرف2لیگز کھیلیں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو پی ایس ایل سمیت سا ل میں صرف2لیگز تک محدود کردیا تاکہ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل سے بچایا جاسکے اور وہ انٹرنیشنل مقابلوں اور سیریز میںقومی ٹیم کو دستیاب رہیں۔ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کےلئے نئی پالیسی تیار کرلی۔ اس وقت کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی تعداد 35ہے ان کرکٹرز کو اب سال میں صرف2ٹی ٹوئنٹی لیگز تک محدود رہنا ہوگا جو کھلاڑی ورلڈ کپ پول میں شامل ہیں انہیں مزید محتاط رہنے کو کہا جائے گا تاکہ وہ انجری سے محفوظ رہیں۔ بورڈ ذرائع نے کہا کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ میں جانے یا نہ جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کریں گے۔ پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کےلئے ٹرینر گرانٹ لوڈن کو مسلسل کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو اس وقت بھی امارات میں ہیں اور ان قومی کرکٹرز کو جو مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں فارغ وقت میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔چیف سلیکٹر کے دورہ شارجہ کے دوران کوچ اور کپتان کے ساتھ کئی اجلاسوں کے بعد نئی حکمت عملی تیار کی گئی جن میں بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید نے بھی شرکت کی ۔چیئرمین کی منظوری کے بعد حکمت عملی نافذ کردی جائے گی۔ حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا جبکہ امارات میں بھی کئی کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔اس صورتحال کی بنیادی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ غیر ملکی لیگز میس مسلسل شرکت کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کپتان سرفراز احمد پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر کرکٹرز کو ملک کے لیے کھیلنا ہے تو انھیں لیگز اور مالی مفادات کے حوالے سے کچھ قربانی دینا ہو گی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کو نجی لیگز میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔ و یسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

شیئر: