بدقسمت کرکٹر،5 برس میں 7 بار سر پر گیند لگی
میلبورن: شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو جانے والے وکٹورین بیٹسمین ول پوکووکسی کا رواں سیزن میں واپسی کا امکان کم ہوگیاہے۔ گزشتہ روز نیوساوتھ ویلز کے بولر سین ایبٹ کا باونسر ان کے ہیلمٹ پر لگا تھا جس سے وہ حواس باختہ ہوگئے اور چکرا کر گرگئے تھے، بعد میں میڈیکل اسٹاف انہیں گراونڈ سے باہر لے گیا تھا۔ یہ 5 برس میں ساتواں موقع ہے جب 20 سالہ بدقسمت کرکٹر پوکووکسی کو میچ یا نیٹ پریکٹس کے دوران سر پر زور دار گیند لگی ہے۔وکٹوریہ کے ٹیم ڈاکٹر ٹریفر جیمز نے کہاکہ ہم پوکووسکی کا معائنہ کرتے رہیں گے۔ ان کی کھیل میں واپسی کے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اس سے قبل بھی سین ایبٹ کے ہی باونسر پر 2014ء میں آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز گراونڈ میں ہی چل بسے تھے جس کے بعد وہ خطرناک بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔